ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی معاملہ:تفتیشی ایجنسیاں بھی الجھن میں

نوٹ بندی معاملہ:تفتیشی ایجنسیاں بھی الجھن میں

Sun, 22 Jan 2017 22:21:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی اور این آئی اے جیسی تفتیشی ایجنسیاں 500اور 1000روپے کے نوٹوں کوبند کرنے کے بعدسے عجیب و غریب صورتحال سے دوچار ہیں کیونکہ مختلف عدالتیں الگ الگ رخ اپناتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ ایجنسیاں اس بات کولے کرالجھن میں ہیں کہ ثبوتوں کی حفاظت کے لیے ضبط کی گئی رقم کو اپنے پاس رکھنا چاہیے یا پھر اس رقم کو بیکار ہونے سے بچانے کے لیے جمع کرا دینا چاہیے۔اس سے ملزمان کو بھی پریشانی ہو رہی ہے کیونکہ انہیں عدالتوں میں یہ رضامندی دینی ہوگی کہ ضبط کی گئی غیر قانونی رقم کو جانچ ایجنسیاں جمع کروا سکتی ہیں۔یہ رضامندی انہیں ضبطی کی صداقت کے حوالے سے چلنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد کے مرحلے میں دفاعی رخ اپنانے سے روکے گی۔ایک معاملے میں ایک خصوصی عدالت نے سی بی آئی کو تین لاکھ روپے جمع کرانے کی اجازت دے دی تھی، یہ اجازت ملزم آشوتوش کمار سنگھ کی رضامندی کے بعدملی تھی۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (وزارت برائے کپڑا)میں ڈپٹی جنرل منیجر کے طورپر تعینات آشوتوش کمار سنگھ نے یہ منظوری دی تھی کہ وہ ضبط رقم کی شناخت پر کوئی تنازعہ نہیں کر رہے ہیں۔
 


Share: